ابنا: بریگیڈیرجنرل احمد وحیدی نے امریکہ کےجاسوس طیارے کے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہو جانے کو میدان جنگ میں اترنے کے مترادف قرار دیا اور کہاکہ ایران نے اس ڈرون طیارے کو کنٹرول میں کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ میدان میں ہے۔ایران کے وزیردفاع نے کہا کہ ایسےعالم میں جب بہت سے ممالک امریکہ کے دباؤ اور دھمکیوں کےسامنے رک نہيں پا رہے ہیں، ایران واشنگٹن کی تمام دھمکیوں کےسامنے ڈٹاہوا ہے اور یہ استقامت فوج بالخصوص بری فوج کےمضبوط عزم و ارادے کا نتیجہ ہے ۔ بریگیڈیرجنرل وحیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کو فوج کا بنیادی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوج آج ہمیشہ سے زیادہ افتخار، آمادگی اور جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کرمیدان میں موجود ہے۔........... /169
16 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 284626
ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے جدیدترین جاسوس طیارے پر کنٹرول حاصل کر کے ایک بار پھردنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی جنگ میں بہت سنجیدہ ہے۔